عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں، وفاقی وزیر صحت
1 min readوفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کرونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، جس سے نمٹنے کیلئے (این سی اوسی) میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے کی صورت کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے جبکہ وباء سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ساتھ ہی سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں، زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوائیں جبکہ علماء کرام سے اپیل ہے کہ مساجد میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں۔
تاہم وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عید کے دوران گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.