فیفا نے پاکستان کی بین الاقوامی رکنیت بحال کردی
1 min readفیڈریشن انٹرنیشل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان کی رکنیت بحال کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت قومی ٹیم اب انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرسکے گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی (این سی) کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ فیفا نے این سی کے مینڈٹ میں ایک سال کی توسیع بھی کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس پی ایف ایف کے دفاتر پر اشفاق حسین گروپ کے قبضے کے بعد فیفا نے پاکستان کی رکنیت کو معطل کردیا تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.