ماہرہ خان کی فلم “قائداعظم زندہ باد” کب سیمنا گھروں کی زینت بنے گی؟

Published 30 Jun, 2022 09:24am 2 min read

کراچی: معروف خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی فلم قائداعظم زندہ باد عید الاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں وہ اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

اداکاری با کمال جس کی انڈسٹری میں کوئی مثال نہیں ملتی،یہاں بات ہورہی ہے خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی جو 3 سال بعد سینما اسکرین کی زینت بن رہی ہیں، فلم قائداعظم زندہ باد میں جلد بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔

وائس آف امریکا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ فلم ان کیلئے نیا تجربہ تھی، اسکرپٹ پڑھ کرلگا کہ ایسا موقع پھر نہیں ملے گا۔

مستقبل سے متعلق سوال پر اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ سیریل بھی جاری رکھوں گی۔

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ڈیجٹل کی دنیا میں بھی لوہا منوایا اور امید ظاہر کی کہ موقع ملا تو مزید فلمیں بناؤں گی۔

فلم انڈسٹری کا بڑا نام ماہرہ خان متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں ،انہوں نے بھارتی فلم رئیس میں اداکاری کرکے سب کے دل جیت لئے تھے جبکہ حال ہی میں ڈرامہ سیریل ایک ہے نگار نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.