دعا زہرہ کا ایک اور ویڈیو پیغام منظرعام پرآگیا

Published 30 Jun, 2022 09:17am 1 min read

کئی دنوں سے خبروں کی سرخیوں کا حصہ رہنے والی دعا زہرہ کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

دعا زہرہ نے اپنا پیٖٖغام یوٹیوبر ‘زنیرا’ کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کے دوران دیا ہے۔

دعا زہرہ کہنا تھا کہ “میرے شوہر سے متعلق یہ کہنا کہ وہ کسی گینگ کا حصہ ہے، یہ سب بند کردیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہا کہ مجھے کسی کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں، مجھے پتا ہے کہ آپ کو میرا کتنا خیال ہے۔

واضح رہے 14 سالہ دعا کراچی سے لاپتہ ہوئی تھی جس کےبعد وہ لاہور سے مل گئی جہاں اس نے شادی کرلی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.