اے ٹی ایم مشین نے صارفین کو 5 گنا اضافی نقد رقم بھیج دی
1 min readبھارتی ریاست مہاراشٹر کے ناگپور ضلع میں جب ایک شخص نے مشین سے صرف 500 روپے نکالنے کی کوشش کی، تو ایک (اے ٹی ایم) مشین نے 5 گنا اضافی نقد رقم بھیج دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نوٹ کے بجائے، اس شخص کو کیش ڈسپنسر سے 500 روپے کے 5 نوٹ ملے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے اس عمل کو دہرایا اور پھر سے 2500 روپے نقد مل گئے۔
مذکورہ واقعہ ناگپور شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور واقع کھاپرکھیڑا قصبے میں پیش آیا تھا۔
تاہم خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی ساتھ ہی جلد ہی (اے ٹی ایم) کے باہر کیش نکالنے کے لیے رش لگ گیا۔
خیال رہے کہ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک کہ بینک کے ایک صارف نے مقامی پولیس کو آگاہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ مبینہ طور پر (اے ٹی ایم) مشین تکنیکی خرابی کی وجہ سے اضافی نقدی فراہم کر رہا تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.