ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، دو دہشتگرد ہلاک

Published 24 Jun, 2022 10:26pm 1 min read

خیبر پختونخوا کے شہر ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ میں دو دہشت گرد کو ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.