پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس منظر عام پر آگیا

Published 24 Jun, 2022 08:54pm 1 min read

ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچے کا تعلق شمالی وزیرستان، میرعلی یونین کونسل نمبر 7 سے ہے۔

رواں برس تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ میرعلی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچاؤکے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جارہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لئے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کو یقینی بنائیں اور سول سوسائٹی، میڈیا و علماء کرام پولیو کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کریں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.