چین نے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کا قرضہ دے دیا
1 min readچین نے پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے چین سے رقم کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ قرضہ اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آچکا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چینی قرضے کی بدولت ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل چینی کنسورشیم آف بینکس نے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری 2.3 ارب ڈالر کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دی تھی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.