چین کی پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری، رقم چند دنوں میں موصول ہو جائے گی: وزیر خزانہ
1 min readوفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین نے قرض کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت رقم چند دنوں میں موصول ہوجائے گی۔
چینی کنسورشیم آف بینکس نے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری 2.3 ارب ڈالر کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دی ہے۔
ایک ٹوئٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جب کہ ملک میں رقم کی آمد چند دنوں میں متوقع ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.