اکشے کما ر اور عامر خان کی کونسی فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہوں گی؟

Updated 22 Jun, 2022 11:08am 1 min read

حال میں ہی بالی ووڈ کے مقبول اداکار اکشے کمار اور عامر خان کی فلمیں رواں سال اگست کے مہینے میں ریلیز کی جائیں گی۔

گزشتہ روز ہی اکشے کمار کی فلم “رکشا بندھن” کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے، جو11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

تاہم عامر خان کی نئی آنے والی فلم“ لال سنگ چڈھا“ بھی 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار ہے۔

اسی دوران اپنی فلم کے ٹریلرر جاری ہونے کے موقع ہر اکشے کمار نے ان کی ریلیز ہونے والی فلم “رکشا بندھن” سے متعلق کہنا تھا کہ “دونوں فلموں کے درمیان کوئی تصادم نہیں ہوگا”

اکشے کمار نے کہا کہ اچھا ہے کہ دونوں فلمیں ایک ساتھ آرہی ہیں، یہ بڑا دن ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے بہت سی فلمیں ریلیز نہیں ہوئیں اور کچھ ابھی تک ریلیز ہونے کے انتظار میں ہیں۔

واضح رہے کہ عامر کی فلم “ لال سنگ چڈھا“ کا ٹریلر جاری ہوچکا ہے، جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہایا گیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.