محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

Published 18 Jun, 2022 08:14pm 1 min read

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے ایک بار پھر کرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کا کرایہ 5 فیصد جبکہ فریٹ ٹرین کے کرائے میں مزید 10 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق 21 جون سے ہوگا۔

ریلوے حکام کے مطابق ایک ہفتے میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے اضافے کا اثر کرایوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 14 جون کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فریٹ کے کرائے میں 15 فیصد، جب کہ ایکسپریس ٹرینز اور پارسلز کے کرائے میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.