حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدل دوں گا: آصف زرداری

Published 18 Jun, 2022 07:39pm 1 min read

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدل دوں گا۔

لاہور میں پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں اور کارکنان سے ملاقات کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور اگر حکومت کرنےکا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدل دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں بیٹھ کر سب کے ساتھ مل کر کام کروں گا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہونے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےاپنی سیاست کمزورکرکےپاکستان بچانےکی کوشش کی، ملک میں انوکھے لاڈلےکی 4 سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.