پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار

Published 16 Jun, 2022 02:34pm 1 min read

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی انٹراکورٹ اپیل جزوی طورپرمنظور کرلی اور ایک ماہ میں فیصلہ دینے کی حد تک سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹادی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت امید کرتی ہے الیکشن کمیشن باقی جماعتوں کیخلاف کارروائی بھی مناسب وقت میں مکمل کرے گا، امید ہے کہ کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے گی، الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.