اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اجلاس نہیں بلاسکتے: پرویز الٰہی
1 min readلاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اسمبلی ایک ادارہ ہے جس کو یہ کمزورکرناچاہتے ہیں، انہوں نے غیر جمہوری کام کیا ہے، اسپیکرکےہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکراجلاس نہیں بلاسکتے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ گورنرکون ہوتا ہے کہ یہ کہے ڈپٹی اسپیکراجلاس کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو گزشتہ روزبجٹ پیش کرنے کی پیشکش کی تھی، اگر ایک اجلاس چل رہاہے تو دوسرا نہیں بلایاجاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنرپنجاب نے بجٹ اجلاس سیکرٹری قانون کے تحت کیا ہے، ایوان اقبال میں ہونے والااجلاس غیرآئینی اورغیرقانونی ہے۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گورنرنے ہاؤس کا تقدس پامال کیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.