ایشوریہ رائے بچن کو اپنی بیٹی کا نام رکھنے میں 4 ماہ کیوں لگے
1 min readایشوریہ رائے بچن نے انکشاف کیا کہ ابھیشیک بچن اور انہیں اپنی بیٹی آرادھیا کا نام رکھنے میں 4 ماہ کیوں لگے۔
بھارتی شوبزویب کے مطابق ووگ کے ساتھ ایک پرانے انٹرویو میں ایشوریہ رائے سے پوچھا گیا کہ ابھیشیک بچن اور انہیں اپنی بیٹی کا نام رکھنے میں چار ماہ کا وقت کیوں لگا تھا۔
مذکورہ سوال کے جواب میں ایشوریہ کا کہنا تھا کہ آرادھیا کا مطلب ہے “وہ جو عبادت کے لائق ہے”۔
ایشوریہ نے بتایا کہ یہ ایک ایسا نام تھا، جس پرمیں اور ابھیشیک دونوں نے ہمیشہ غور کیا تھا۔

مزید کہا کہ جب آپ کی اولاد ہوتی ہے، وقت کم ہوتا ہے اور مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ چار مہینے ہو چکے ہیں۔
ایشوریہ رائے بچن نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اس کا اتنا شدت سے احساس نہیں کیا جتنا میں نے آرادھیا کے وقت کیا تھا۔
واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریہ 20 اپریل 2007 کو شادی کے بندھن میں ایک دوسرے کے ساتھ بندھے تھے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.