امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا: عمران خان

Published 12 Jun, 2022 02:34pm 1 min read

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری حکومت نے قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر بجٹ میں 3 گنا اضافہ کیا تھا لیکن موجودہ محض 110 ارب کا بجٹ رکھا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں قبائلی اضلاع کے لوگوں کیلئے131 بلین ارب روپے بجٹ میں مختص کئے گئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ شہباز حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز میں کمی، بے گھر افراد کیلئے کچھ مختص نہیں کیا گیا جبکہ ہمارے دیئے گئے گزشتہ بجٹ میں بھی کٹوتی کی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدمعاشوں کی حکومت کی نااہلی اور بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.