پاکستان کی بھارت میں مسلمانوں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت
1 min readاسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمان اپنا پُرامن احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے، بھارتی مسلمان نمازجمعہ کے بعد جذبات کا اظہار کررہے تھے، بھارتی ریاست نے نہتے مسلمان مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کیا اور فائرنگ کی،جس سے 2 نہتے مسلمان جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا پولیس ملازمین اقلیتوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر عالمی برادری نوٹس لے اور اقدامات اٹھائے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.