سیالکوٹ میں ڈاکو بے لگام، تاجروں سے 12 لاکھ چھین کر فرار

Published 11 Jun, 2022 06:36pm 1 min read

سیالکوٹ میں ڈاکو بے لگام ہو گئے، ماڈل ٹاؤن میں تاجروں سے بارہ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

الیکٹرانکس کے تاجر دکان بند کرکے گھر جا رہے تھے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے گھیر لیا، بارہ لاکھ روپے نقدی اور دوکان کی چابیاں چھین کر فرار ہوگے۔

دوسری واردات تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ مصطفی ٹاون میں ہوئی جہاں پانچ مسلح ڈاکو صنعتکار محمد اشرف کے گھر گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات ، گھڑیاں، موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکو جاتے ہوئے گھر میں کھڑی کار بھی ساتھ لے گئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.