پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا

Published 10 Jun, 2022 09:21am 1 min read

ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

3ایک روزہ میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے پہلے ون ڈے میں مہمان ویسٹ انڈیز کو 5وکٹوں سے دھول چٹائی تھی۔

پاکستان نےپہلے میچ میں 306رنز کاہدف 4گیندیں قبل حاصل کیا، بابراعظم نے سنچری بنائی جبکہ خوشدل شاہ نے بھی آخری اوورز میں کمال کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.