عامر لیاقت کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

Published 09 Jun, 2022 07:42pm 1 min read

معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

دانیہ شاہ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا ہے کہ ‘مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ میرے شوہر عامر لیاقت حسین وفات پا چکے ہیں جس خبر نے مجھ پر غم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں’۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت کے سیکریٹری نے انہیں صلح کرنے کی دعوت دی جس پر وہ راضی ہوگئی تھیں۔

دانیہ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ‘آج بہت افسوس ہے کہ مجھے عامر لیاقت بیوہ بنا گیا، اللہ ان کے درجات بلند فرمائے’۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے مرحوم رکن قومی اسمبلی کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل جب کہ ان پر سنگین الزامات لگا کر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.