حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی
1 min readسرکاری ملازمین کے لئے خوش آئند خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے ہفتے کی تعطیل بحال کردی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہفتے کے روز چُھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیر تا جمعرات دفتری اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر تا جمعرات سرکاری دفاتر میں دوپہر 1 سے ڈیرھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز دن کے ساڑھے 12 بجے سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیرعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سمبھالتے ہی ہفتے میں دو تعطیلات ختم کرکے صرف ایک چُٹھی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.