2023 میں مہمند ڈیم کی تعمیر مکمل ہوجائے گی: خورشید شاہ
1 min readاسلام آباد: وفاقی وزیر آبی و وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مہمند اورتربیلا ڈیم کا دورہ کیا، 4 سال سے رکے منصوبوں پردوبارہ کام شروع کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ ٹن گندم درآمدکرنےجارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کاکام تیز کیاجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2023 میں مہمند ڈیم کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.