سکیورٹی فورسز کا نوشکی کے قریب آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
1 min readسکیورٹی فورسز کی جانب سے نوشکی کے قریب سرچ آپریشن کیا گیا جس میں دو دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے نوشکی کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا جہاں دہشتگردوں کی جانب سے فرار ہونے کی کوشش اور سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ندیم اور شہزاد مارے گئے، جو فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکے میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ بلوچستان میں امن کو تباہ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.