قومی ایئر لائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

Updated 07 Jun, 2022 10:01am 1 min read

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کے طیار کو گوادر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے حادثہ سے بچالیا۔

آج نیوزکے مطابق پی کے 504 نے گوادر سے کراچی کے لیے اڑان بھری تو طیارہ کا ٹائر پھٹ گیا۔

فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز

جس کے بعد گوادر ایئرٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) نے رن وے پر ٹائر کے ٹکڑے دیکھ کر کپتان کا آگاہ کیا گیا، جس نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولرسے رابطہ کر کے طیارہ کو بحفاظت اتار لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں 60 مسافر سوار تھے جبکہ معائنے پر معلوم ہوا طیارے کا دائیاں ٹائر پھٹا ہوا تھا۔

تاہم واقع کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.