خیبر پختونخوا: سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹوتی

Published 03 Jun, 2022 03:50pm 1 min read

پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوامحمودخان نے سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹوتی کردی، اقدام پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سندھ حکومت کے بعد اب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر کٹوتی کردی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے حکم پر سرکاری اداروں میں پیٹرول کی کٹوتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کے حکم کے تحت سرکاری اداروں میں افسران کے پیٹرول کا کوٹا 35 فیصد کم کردیا گیا ہے جس کا مقصد قومی خزانے پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.