وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

Published 03 Jun, 2022 09:56am 1 min read

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ میں اسٹاف کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعظم گوادر پورٹ کا فضائی دورہ کریں گے جہاں شہبازشریف ایسٹ بی ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف مقامی عمائدین اورماہی گیروں سے خطاب بھی کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.