حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
1 min readاسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے استعفے کی کاپی وزیر اعظم شہبازشریف کو ارسال کردی۔
حنیف عباسی کا اپنے استعفے میں کہنا ہے کہ وہ کسی عہدے کے بغیر بھی عوامی خدمت کرسکتے ہیں جبکہ لیگی رہنماء نے اعتماد کئے جانے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
حنیف عباسی کو وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا تاہم ان کی تعیناتی کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبوری حکم نامے میں وزیراعظم کو حنیف عباسی کو معاون خصوصی کے عہدے پر تعیناتی کے فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.