کہوٹہ کے نواحی جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی
1 min readراولپنڈی ڈویژن میں کہوٹہ کے جنگل میں ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی ہے۔
راولپنڈی ڈویژن میں کہوٹہ کے جنگل میں لگی آگ نے جنگل کے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا لیکن اس کے باوجود محکمہ جنگلات کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے نہ پہنچ سکیں۔
آگ کہوٹہ کے علاقے دیوان گڑھ کے جنگل میں لگی ہے جہاں اہل علاقہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ شہر میں تیز ہوا سے آگ کے پھلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل بھی کہوٹہ کے جنگلات کو آگ اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جسے ریسکیو عملے کی جانب سے قابو پا لیا گیا تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.