حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ

Published 01 Jun, 2022 12:08am 1 min read

وفاقی حکومت نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے فیصلے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 179 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر بر قرار رہے گی۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ حوکمت کی جانب سے پیٹرول پر 39 روپے 32 پیسے، ڈیزل پر 53 روپے 5 پیسے اور مٹی کے تیل پر 26 روپے 30 پیسے سبڈی دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے 27 مئی کو پیٹرول سمیت ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 30 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.