کراچی : پی سی ہوٹل میں چھت کا حصہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق
1 min readکراچی کے مقامی پرل کانٹی نینٹل پی سی ہوٹل مین چھت کا حصہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
کراچی کے پی سی ہوٹل کی چھت گر جانے سے 2 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بٹھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے، جنہوں نے زخمی خواتنن اور لاشوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا۔
کراچی: پی سی ہوٹل کی چھت کا کچھ حصہ گرگیا#AajNews #PCHotel pic.twitter.com/VutPXKZwWM
— Aaj News (@Aaj_Urdu) May 27, 2022
حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت رئیس احمد اور سید شاہ فراز کے نام سے ہوئی ہے۔
ہوٹل کے مینجرنے میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ہوٹل کا ملازم اور مہمان شامل ہیں۔
جاں بحق رئیس احمد کا تعلق حیدرآباد سے تھا، متوفی اپنی اہلیہ کے ساتھ نجی کمپنی کی تقریب کا مہمان تھا جبکہ جاں بحق سید شاہ فراز پی سی ہوٹل کی کار سروس کا ڈرائیور تھا۔
واقعے میں 2 خواتین زخمی ہیں جن کی شناخت نفیسہ دوسری خاتون نرگس زوجہ راشد نجی کمپنی کی تقریب کی مہمان تھی، جن کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔
واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے حادثہ پہنچا اور شواہد جمع کئے ۔
پولیس نے بھی واقعے کو حادثہ قرار دے دیا، پولیس کے مطابق واقعے میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.