سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کیخلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

Published 23 May, 2022 03:36pm 1 min read

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ تشکیل دیا گیا، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس اعتراضات ختم کرکے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے کل کیلئے کیس لارجر بینچ کے سامنے لگانے کا حکم بھی دے دیا۔

یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ نے عدالت سے برطرفی نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر عہدے پر بحال رکھنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.