آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے، وزیرخزانہ

Published 20 May, 2022 11:13am 1 min read

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے، ہم بہت جلد معاشی صورتحال میں تبدیلی کیلئے پرامید ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 623 ملین ڈالرریکارڈ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 مہینوں کی اوسط سے نصف سے بھی کم ہے، یہ بیرونی استحکام کیلئے بہت اچھی علامت ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے، ہم بہت جلد معاشی صورتحال میں تبدیلی کیلئے پرامید ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.