نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی پاکستان کو 3 ملکی ٹی 20 سربیز کھیلنے کی دعوت

Published 18 May, 2022 01:05pm 1 min read

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کو پاکستان 3 ملکی ٹی20 سر یز کھیلنے کی دعوت دے ی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے 3 ملکی ٹی 20 سیریز کی باقاعدہ دعوت موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی ہے تاہم پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو اب تک جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے شیڈول دیکھ کرنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو جواب دیا جائےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ 3ملکی سیریز رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل کھیلنے کے امکانات ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.