پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Published 13 May, 2022 11:37pm 1 min read

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر نے باکسنگ کی دنیا کو خیرباد کردیا۔

ٹوئٹر پر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میرا گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ خوش نصیب ہوں 27 سال پرمشتمل حیرت انگیز کیرئیر ملا ہے، سپورٹ کرنے پر اپنے اہل خانہ، دوستوں اور تمام ٹیموں کا مشکور ہوں۔

عامر خان نے کہا کہ مداحوں نے جو محبت اور سپورٹ دکھائی اس پر ان کا ممنون ہوں۔

واضح رہے کہ باکسر عامر خان 40 مقابلوں میں سے 34 فتوحات سمیٹنے میں کامیاب رہے جب کہ 6 فائٹس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.