بھارت: نئی دہلی میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Published 13 May, 2022 11:15pm 1 min read

بھارت کے شہر نئی دہلی میں منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی زد میں آنے والی عمارت میں کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں جنہیں امداد فراہم کرنے کیلئے کارروائیاں کی جاری ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ عمارت کی پہلی منزل پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم لگی آگ پر قابو کیلئے فائر فائٹرز کا عملہ کوششوں میں مصروف ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.