جامشورو کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

Published 13 May, 2022 03:31pm 1 min read

جامشورو کے قریب رحمان باباایکسپریس کی 5بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں، جس کے باعث ڈاؤن ٹریک پر گاڑیوں کی آمدرفت معطل ہوگئی۔

جامشورومیں میٹنگ ریلوے اسٹیشن کےقریب پشاور سے کراچی آنے والی رحمان باباایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں۔

حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک پرگاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ کی جارہی ہے، ٹریک کو جلد کلیئر کردیا جائے گا،کوٹری سے ریسکیو عملہ اور کرین روانہ کر دی گئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.