آئی ایم ایف کو پیٹرول کی قیمت کے تعین کا اختیار نہیں: حماد اظہر

Published 05 May, 2022 05:08pm 1 min read

لاہور: رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے ایل این جی تاریخ کی مہنگی ترین قیمت پرخریدی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ کسان آج ڈیزل کیلئے پریشان ہیں، ہماری حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کوفعال کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے مذاکرات شروع کئے تھے، آئی ایم ایف کو پیٹرول کی قیمت کے تعین کا اختیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی پاور پلانٹس کی بندش کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.