آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی
1 min readآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن اف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات جوانوں کے ساتھ منائی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل اوسی پر کوٹلی اور ڈنگی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعینات فوجی جوانوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ کور کمانڈر راولپنڈی اور ترجمان پاک فوج بھی موجود تھے۔ نمازِ عید ادا کرنے کے بعد جنرل باجوہ نے پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی اور جوانوں سے عید بھی ملے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.