وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے سمری دوبارہ صدر کو بھجوادی
1 min readاسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سمری دوبارہ صدرمملکت کو بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق نئی ایڈوائس کو 10 دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب خود برطرف ہو جائینگے۔
وزیراعظم نے پچھلی سمری کو14 دن مکمل ہونے پر دوبارہ ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوائی، نئی ایڈوائس کو دس دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ خود ہی برطرف ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو 17اپریل کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.