وزیراعظم کی ابو ظہبی کے ولی عہد سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
1 min readابوظہبی: وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ابوظہبی کے ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، نواب ذادہ شاہ زین بگٹی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.