پاکستان ریلوے کاعید الفطر پر کراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

Published 27 Apr, 2022 12:00pm 1 min read

کراچی: پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر کراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

عید کی خوشیاں اپنوں کے ہمراہ منانے کیلئے پردیسیوں کیلئے عید اسپیشل ٹرین کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 29اپریل کو کراچی سے پشاور جبکہ دوسری 30 اپریل کو کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔

پردیسیوں نے بھی عید اپنوں کے سنگ منانے کیلئے ریلوے اسٹیشن کا رخ کرلیا، ٹکٹ کاؤنٹر رش لگا ہے۔

کراچی سے پشاور جانئوالی ٹرین میں ایک ہزار اور دوسری اسپیشل ٹرین میں 986مسافروں کی گنجائش ہوگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.