قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے ابتدائی مشاورت شروع

Published 27 Apr, 2022 09:50am 1 min read

لاہور: قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے ابتدائی مشاورت شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نئے کنٹریکٹ میں ردو بدل ہوگا، پرفارمنس کی مناسبت سے ترقی اور تنزلی کی جائے گی، نوجوان کرکٹرز اور سیزن پرفارمرز کو بھی کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے عید کے بعد تفصیلی میٹنگز کی جائیں گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) یکم جولائی سے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پیش کرے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.