گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کا تیسرے روز بھی علاج جاری

Published 25 Apr, 2022 12:18pm 1 min read

لاہور: گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ کا تیسرے روز بھی سروسز اسپتال لاہور میں علاج جاری ہے، ڈاکٹرز کے مطابق آج ان کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کو ہفتے کے روز گیسٹرو کے باعث سروسز اسپتال لاہورمیں داخل کیاگیا جس کے بعد ان کے الیکٹرولائٹ اور رینل ٹیسٹ کئےگئے۔

گورنر پنجاب کااسپتال میں تیسرے روز بھی علاج جاری ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق آج گورنرپنجاب کے گردوں کے مزید کچھ ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

رپورٹ کے بعد ہی انہیں ڈسچارج کا فیصلہ کیاجائے گا ،ڈاکٹروں کے مطابق گورنرپنجاب کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.