اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف آفیسر سمیت 3افسران کو معطل کردیا

Published 25 Apr, 2022 12:06pm 1 min read

لاہور: اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف آفیسر سمیت 3افسران کو معطل کرتے ہوئے ان کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اسٹاف آفیسر امان خالد وائیں ،ڈپٹی پی آر او شاہد محمود اور اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر عظیم احمد بٹ کو معطل کردیا۔

معطل ہونے والے تینوں افسران کیخلاف انکوائری کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر تحفظات تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.