اسلام آبادہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے، فواد چوہدری

Published 22 Apr, 2022 11:58am 2 min read

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے، شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس کوبراہ راست دکھایا جائے۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کامقدمات کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے، ایف آئی اے عدالت لاہور بھی اسلام آبادہائیکورٹ کی تقلید کرے اور شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس کوبراہ راست دکھایا جائے، شہبازشریف کی ضمانت کی تاریخ آنے والی ہے، اس پر ہی اس فیصلے پر عمدرآمد ہونا چاہیئے۔

فواد چوہدری نے میں کہا کہ 900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، اب جب مریم نوازنےعدالت میں درخواست دی کہ میں نے عمرے پر جانا ہے عدالت پاسپورٹ دے تب جاکے اس اردو محاورے کےمعنی اور وسعت سمجھ آئی۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ چوں چوں کا مربع حکومت نے عمران خان پرسب سے بڑے 2 الزام عائد کئے ہیں، انہوں نے گھڑی خریدی اسےبیچ کربنی گالہ کی سڑک بنوائی اور دوسرا الزام ہیلی کاپٹر سے روز دفتر آتے تھے، ان دونوں الزامات سے اندازہ لگا لیں، عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.