امیتابھ بچن کا انوکھا کارنامہ
1 min readممبئی: بھارت کے معروف سینئر اداکار و میزبان امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر لائیکس حاصل کرنے کے لیے اداکار ٹائیگر شیروف کے نقش قدم پر چل پڑے۔
امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔
پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امتابھ بچن ایکشن میں نظر آ رہے ہیں جبکہ اس پوسٹ میں کراٹے کے کچھ اسٹیپ کررہے ہیں۔
تاہم امیتابھ بچن نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ٹائیگر شیروف اپنی لچکدار کِکس مارنے کی صلاحیتوں کے ذریعے سوشل میڈیا پر زیادہ ’لائیکس‘ حاصل کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہا کہ میں نے سوچا ہے کہ میں بھی اس طریقے کو آزماؤں گا، اس امید کے ساتھ کہ ’لائیکس‘ کا کچھ فیصد میرے اکاؤنٹ پر بھی بڑھ جائے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.