محمد رضوان نے وزڈن ٹی 20 کرکٹر کا ایوارڈ جیت لیا

Published 21 Apr, 2022 09:19am 1 min read

لاہور: پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے وزڈن ٹی 20 کرکٹر کا ایوارڈ جیت لیا۔

ٹی 20 فارمیٹ میں اپنا لوہا منوالے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد رضوان نے 2021میں 29میچوں میں 1326رنز بنائے۔

محمد رضوان اس سے قبل آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.