پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے: گورنر پنجاب
1 min readگورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے ہنگامہ آراکی رپورٹ جمع کرائی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پرویزالٰہی نے وضع داری کے ساتھ ایوان چلایا، حمزہ شہباز کا حلف لینا ہے یا نہیں ہنگامہ آرائی کی رپورٹ اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ میں نے خود عدلیہ کی آزادی کے لیے مار کھائی ہے، اس وقت جو کچھ ہو رہا سب کا کردار قوم کے سامنے ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.