گورنرپنجاب نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے ہنگامے اور تشدد کی رپورٹ طلب کرلی
1 min readلاہور:گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نےسیکرٹری پنجاب اسمبلی سے گذشتہ روزایوان میں ہونےوالے ہنگامے اور تشدد کی رپورٹ طلب کرلی۔
گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ ایکشن میں آگئے، وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کیلئےپنجاب اسمبلی کی کارروائی میں ہونے والی بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کی رپورٹ طلب کرلی۔
گورنر عمر سرفراز چیمہ پنے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو تمام صورتحال سے متعلق رپورٹ آج پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
گورنر پنجاب نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس روسٹرم کی بجائے گیلری سے کنڈکٹ کرنے اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی فوٹیجز بھی مانگ لی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.