پی سی بی کا پاکستان جونیئر لیگ کرانے کا اعلان
1 min readلاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان جونیئر لیگ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ لیگ میں شہروں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا اور لیگ میں غیرملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔
رمیز راجہ نے بتایا کہ پاکستان جونئیر لیگ رواں سال کے ستمبر اکتوبر میں ہوگی جس سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.